• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 69651

    عنوان: نشے کی حالت میں طلاق

    سوال: ایک شخص نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دی ہے ،جب ھوش میں آیا تو پوچھا گیا کہ کتنی طلاقیں دی ہیں؟ اس نے کھا مجھے پتا نہیں، ان کی بیوی کہہ رہی ہے کہ اس نے چار طلاقیں دی ہیں۔دونوں کے پاس گواہ نہیں ہیں ..آیا طلاق واقع ہوئی کہ نہیں ؟

    جواب نمبر: 69651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1016-835/D=12/1437 نشے کی حالت میں دی گئی طلاق صحیح مذہب کے مطابق واقع ہوجاتی ہے پس صورت مسئولہ میں جبکہ عورت اقرار کر رہی ہے اور شوہر بھی انکار نہیں کر رہا ہے عورت پر تین طلاق واقع ہوگئی، دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا، اب حلالہ شرعی کے بغیر دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا۔ طلاق السکران واقع ہدایہ:۲/۳۵۸، ط: تھانوی دیوبند۔ درالمختار: ۴/۴۴۴، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند