• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 177469

    عنوان: عورت كن وجوہات پر خلع مانگ سكتی ہے؟

    سوال: عورت اسلام کی نظر میں کب وجوہات پر خُلع یا طلاق مانگ سکتی ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرما دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 177469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 667-549/D=08/1441

    شوہر کی طرف سے ظلم زیادتی یا نفقہ دینے کے سلسلے میں تعنت (سرکشی) پائی جائے تو اولاً اس بات کی کوشش کی جائے کہ آپس میں حَکَم مقرر کرکے مصالحت اور موافقت پیدا ہو جائے اگر حَکَمَین کی کوشش کے باوجود موافقت پیدا ہونے کی امید نہ ہو اور شوہر کا ظلم و زیادتی عورت کے لئے ناقابل براداشت ہو اور مرد طلاق بھی نہ دیتا ہو تو عورت خلع یا طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

    ورنہ بغیر کسی ضرورت اور پریشانی کے عورت کا طلاق یا خلع کا مطالبہ کرنا باعث گناہ ہے۔ حدیث میں اس پر وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند