• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 177176

    عنوان: ’’شادی میں گئ تو طلاق‘‘ كا حكم

    سوال: گھر میں کچھ جھگڑا کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم پھوپھی کے یہاں شادی میں گئی تو تم کو طلاق ہاں شادی کے اگلے دن جا سکتی ہو یا کبھی بھی جا سکتی ہولیکن شادی والے دن نہیں، کیا شادی والے دن اگر بیوی جائے گی تواس کو طلاق ہو جائے گی؟ اور اگر اگلے دن یا بعد میں کبھی گئی تب طلاق ہو گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 177176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:586-412/sd=7/1441

    صورت مسئولہ میں اگر بیوی پھوپی کے یہاں شادی والے دن جائے گی، تو حسب تعلیق طلاق واقع ہوجائے گی اور اگر شادی کے اگلے دن یا بعد میں کسی اور دن گئی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند