• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 176907

    عنوان: كسی كی جھوٹی تصدیق پر فارم میں طلاق یافتہ لكھنے كا حكم

    سوال: ایک آدمی جو کسی علی نام کے شخص کا فارم بھر رہا ہو علی کے دوست سے پوچھے کے علی شادی شدہ ہے یا طلاق یافتہ وہ کہے طلاق یافتہ بعد میں پتہ چلے دوست نے جھوٹ بولا تو فارم بھرنے والے شخص کی بیوی کو طلاق واقع ہو گی؟

    جواب نمبر: 176907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 569-453/D=07/1441

    اگر کوئی شخص دوسرے کے بارے میں کہتا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی ہے، حالانکہ فی الواقع اس نے طلاق نہیں دی، تو اس سے کہنے والے کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند