• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 176905

    عنوان: كیا انگریزی الفاظ ”بریک اپ “ اور ”سپریشن “ سے طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال: انگریزی کا ایک فقرہ "بریک اپ" جس کا خالص مطلب علیحدگی ہوتا ہے جس کے انگریزی میں ہجے ہوتے ہیں" Break up "جسے آج کل عمومی طور پر کسی دفتر کے شماریاتی خلاصہ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلا افسر کہتا ہو جاو آفس میں استعمال ہونے والی کرسیوں میزوں کمپیوٹروں فائلوں کاغزوں کے دستوں اور دیگر اشیا کا Break up Report رپورٹ یا صرف بریک اپ بنا کر لاو اس کے لفظ Break up ٹائپ کرنا پڑتا ہے جس کا مطلب فرہنگ انگریزی میں طلاق بھی ہوتا ہے جبکہ ضرورت کے تحت دوسرے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اسی طرح لفظ separation بھی ہے جس کا مطلب بھی علیحدگی ہوتا ہے اور separation تو طلاق کے متبادل بھی بولا جاتا ہے۔ برائے مہربانی اس طرح کے الفاط کے بعد جو وسوسے آئیں ان کا سدباب بتائیں۔

    جواب نمبر: 176905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 568-452/D=07/1441

    سوال میں مذکور دونوں الفاظ ”بریک اپ “ اور ”سپریشن “ جو علیحدگی اور طلاق کے معنی میں آتے ہیں، جہاں پر یہ الفاظ طلاق دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں وہاں بھی ان الفاظ سے اس وقت تک طلاق نہیں پڑے گی جب تک کہ بیوی کو طلاق دینے کی نیت سے ان الفاظ کو نہ بولا جائے، یا طلاق کا کوئی قرینہ نہ ہو؛ کیونکہ اس صورت میں یہ طلاق کے کنائی الفاظ میں سے ہوں گے جس سے طلاق واقع ہونے کے لئے طلاق کی نیت اور قرینہ کا ہونا ضروری ہے۔

    ” فاکنایات لا تطلیق بہا قضاءً إلاّ بنیةٍ ، أو دلالة الحال “ (الدر مع الرد: ۴/۵۲۸، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند