• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176029

    عنوان: ملازم پرویڈینٹ فنڈ كی آدھی رقم پینشن كے طور پر ملتی ہے اس كا لینا كیسا ہے؟

    سوال: ملازم پرویڈینٹ فنڈ ایک اگنائزیشن ہے جس میں ہماری ماہانہ تنخواہ سے کچھ حصہ کٹ ہوتاہے جو ریٹائر یا نوکر ی چھوڑنے میں ملتاہے اور اس کے ساتھ آدھی ررقم (جو تنخواہ سے کٹ ہوتی ہے اس جمع شدہ کی آدھی رقم) پینشن کے طورپر کہہ کر ملتی ہے تو کیا وہ پینشن لینا درست ہے جس میں سے کچھ حصہ کمپنی ادا کرتی ہے اور کچھ حصہ پرویڈینٹ فنڈ ارگنائزیشن ادا کرتی ہے جو ہماری تنخواہ میں سے تو کٹ نہیں ہوتی ، لیکن ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ کیا کمپنی والے کٹواتے ہیں، لیکن بتاتے نہیں ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 481-385/L=05/1441

    مذکورہ بالا پینشن کی حیثیت عطیہ اور انعام کی ہے جس کے لینے میں مضائقہ نہیں، لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند