• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 173433

    عنوان: شوہر كا ’’بیوی اور دوسرے مرد كو مخاطب كركے كہنا آپ دونوں خوش رہو‘‘ كیا اس سے طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو اور دوسرے مرد سے یعنی دونوں سے مخاطب ہو کر یہ کہے کہ "آپ دونوں آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں آپ دونوں خوشی سے رہو میں خود چلے جاتا ہوں" کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 173433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 53-33/D=01/1441

    سوال میں مذکور الفاظ طلاق کے باب میں صریح ہیں نہ کنائی، لہٰذا کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند