• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 173234

    عنوان: اگر تو گھر کے فلا ں دروازے سے باہر چلی جائے/یا باہر نکل گئی تو تجھے طلاق ہے

    سوال: عورت نے اپنے مرد سے یوں کہا میں تم سے طلاق لینا چاہتی ہوں، میں تمہارے ساتھ رہنا نہیں چاہتی مرد نے اس کو آزمانے کے لیے بطور وقتی آفر کے یوں کہا اگر تو گھر کے فلا ں دروازے سے باہر چلی جائے/یا باہر نکل گئی تو تجھے طلاق ہے عورت نے فوراً یہ کہا میں نہیں جاتی تین چار دن کے بعد وہ اس دروازے سے باہر نکلی تو کیا حکم ہے ؟ مقامی مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ عورت کو اختیار اس مجلس تک تھا اس لئے طلاق واقع نہیں ہوگی آپ سے درخواست ہے ہے تسلی بخش جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 61-109/B=02/1441

    قرائن اور سیاق و سباق سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تعلیق اسی مجلس تک کے لئے منحصر ہے یعنی فوری طور پر اگر عورت چلی جاتی تو اس پر طلاق پڑ جاتی، لیکن وہ چونکہ فوری طور پر نہیں گئی بلکہ فوری جانے سے انکار کر دیا تو پھر چار دن کے بعد جانے سے کوئی طلاق عورت پر واقع نہ ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند