• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 167296

    عنوان: خلع میں دیا ہوا مكان واپس لینے كی شرط لگانا؟

    سوال: میری بیوی مجھ سے خلع مانگ رہی ہے ۔اب میں نے مہر میں جو گھر اس کے نام کیا تھا اس کا کیا ہوگا ؟ اگر میں خلع میں یہ شرط رکھوں کہ گھر واپس کردیں تو خلع دیتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 167296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 306-259/D=04/1440

    جی ہاں خلع میں آپ یہ شرط لگا سکتے ہیں کہ میں نے مہر میں جو مکان دیا ہے وہ واپس کرنا ہوگا۔

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس کا حدیث میں ذکر آیا ہے کہ ثابت بن قیس کی بیوی نے اپنے شوہر کے ساتھ رہنا پسند نہیں کیا اور علیحدگی چاہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ کیا تم ان کا وہ باغ انہیں واپس کردوگی (جو انہوں نے مہر میں دیا تھا) خاتون نے منظور کر لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس سے فرمایا کہ اپنا باغ واپس لے لو اور انہیں طلاق دے دو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند