• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 161342

    عنوان: دل میں طلاق دینے سے کیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: اگر دل ہی دل میں طلاق دے یعنی کہ میں نے طلاق دے دیا۔ لیکن یہیں الفاظ منہ سے نہ بولے بلکہ دل میں طلاق دے تو کیا اس طرح طلاق واقع ہو جا تی ہے ؟

    جواب نمبر: 161342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1068-904/sd=9/1439

    محض دل میں طلاق دینے سے طلاق نہیں ہوتی، طلاق اس وقت پڑتی ہے جب شوہر زبان سے انشاء طلاق کا لفظ بولے ، اگر آپ نے زبان سے طلاق کا لفظ نہیں بولا ہے تو صرف خیال لانے سے بیوی کو طلاق نہیں پڑی، آپ مطمئن رہیں، آپ کو وسوسے کی شکایت معلوم ہوتی ہے ، اس کے لیے معوذتین (سورہ ناس، سورہ فلق) اور یہ دعا پڑھا کریں: رَبِّ أعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْن وَأعُوْذُبِکَ رَبِّ أنْ یَّحْضُرُوْن۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند