• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 156828

    عنوان: کیاصرف ہندسے لکھنے سے یاکہنے سے طلاق ہو جائے گی؟

    سوال: کیاصرف ہندسے لکھنے سے یاکہنے سے طلاق ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 156828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:254-232/D=4/1439

    صورت مسئولہ میں اگر ہند سے سے یہ مراد ہے کہ کوئی صرف ”۳“ کی گنتی لکھے یا ”تین“ کہے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی؛ اگرچہ طلاق کی نیت بھی کرلے؛ اس لیے کہ یہ ہندسے طلاق کے لیے نہ صریح ہیں نہ کنائی، البتہ اگر کوئی ”۳“ کی گنتی کچھ سیاق وسباق کے ساتھ لکھتا ہے یا کہتا ہے تو اس کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کریں، اس کا جواب بھی ان شاء اللہ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند