• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 156248

    عنوان: سسرال والے بیٹے کو باپ سے ملنے نہ دیں تو باپ کو کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: زید کی بیوی زید سے جھگڑا کر کے اپنی ماں کے گھر چلی گئی، زید کا ایک بیٹا ایک سال تین مہینہ کا ہے، اس لڑکے کو بھی وہ اپنے ساتھ لے کر گئی، تو کیا زید اپنے بیٹے سے مل نہیں سکتا؟ اگر زید کے سسرال والے اس کے بیٹے کو زید سے ملنے نہ دیں تو زید کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 156248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 306-267/H=2/1439

    اگر اداءِ حقوق میں زید کی طرف سے کوتاہی ہوئی یا ہو رہی ہے تو اُس پر واجب ہے کہ معافی تلافی کرکے بیوی کو لاکر اپنے پاس حسن معاشرت سے رکھے اگر کوتاہی بیوی کی طرف سے ہے تو اُس پر واجب ہے کہ معافی تلافی کرلے اور دونوں کی طرف سے کوتاہی ہو تو دونوں پر واجب ہے کہ اپنی اپنی اصلاح کرکے آئندہ حسن معاشرت کے ساتھ گذر بسر کا نظام بنالیں اگر اصلاحی کوششوں کے باوجود سسرال والے نہ مانیں تو دو چار بااثر معاملہ فہم لوگوں کو بیچ میں ڈال کر مفاہمت و مصالحت کی صورت اختیار کریں نیز سسرال والوں کو چاہئے کہ بغیر کسی وجہ شرعی کے بیوی اور بیٹے سے ملاقات کی غرض سے آنے پر زید کے حق میں رکاوٹ نہ بنیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند