• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154316

    عنوان: خلع کا طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: میری ایک بہن ہے ، اس کی شادی کچھ دن پہلے ہوئی لیکن اب نباہ اس کے ساتھ مشکل ہے ۔ بہت کوشسیں کیں، لیکن حالات سازگار نہیں ہوئے ، ۔ اب وہ خلع چاہتی ہے تو اب آپ بتائیں خلع کیسے اور کس طرح کراؤں؟ جب کہ اس شادی دو گواہوں کی موجودگی میں مسجد کے امام صاحب نے نکاح پڑھایا تھا۔ نکاح کا سرٹیفیکیٹ بھی بن چکا ہے ۔ تو سرٹیفیکیٹ بھی فسخ کرانا پڑے گا پر کیسے ؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 154316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1468-1467/B=1/1439

    جب میاں بیوی کے درمیان نبھاوٴ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو بیوی اپنے شوہر سے کہے میں اپنے مہر کے بدلہ میں تم سے گلوخلاصی چاہتی ہوں، اس پر شوہر ایک طلاق دیدے، بس اس کا نام خلع ہے، یہ کم ازکم دو گواہوں کے سامنے ہو زبانی بھی ہوجائے اور تحریری بھی ہوجائے دونوں رضامندی کے ساتھ دستخط بھی کردیں تاکہ تحریر آئندہ کے لیے ضرورت کے وقت کام آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند