• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 151991

    عنوان: اپنی بیوی کو غصہ میں کہا کہ اگر تم گھر سے باہر قدم رکھتی ہو یا چھت پر جاتی ہو تو تجھے طلاق

    سوال: ایک دوست کے والد نے اپنی بیوی کو غصہ میں کہا کہ اگر تم گھر سے باہر قدم رکھتی ہو یا چھت پر جاتی ہو تو تجھے طلاق، لیکن کچھ عرصہ کے بعد خاوند نے پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی تو وہ باہر گئی، اور پھر کسی بات پر ناراضگی کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کے ساتھ میکے چلی آئی۔ اب تین ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے میاں بیوی میں ملاقات نہیں ہوئی، اور شوہر کہتا ہے کہ آپ کو طلاق ہو چکی ہے۔

    جواب نمبر: 151991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1289-1246/L=10/1438

    اگر شوہر نے طلاق کو گھر سے باہر قدم رکھنے پر معلق کیا تھا اور اس کے لیے کوئی مدت مقرر نہ کی تھی اور نہ ہی اس کو اپنی اجاز ت کے ساتھ خاص کیا تھاتوخاوند کی اجازت کے باوجود گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ؛البتہ اس صورت میں صرف ایک طلاق بیوی پر واقع ہوئی جس میں تاوقتِ عدت شوہر کو بیوی سے رجعت کرنے کا اختیار ہوگا اور عدت گذرجانے کے بعد عقدِجدید کے ذریعے دوبارہ ساتھ رہنا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند