• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 149813

    عنوان: خلع کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

    سوال: خلع کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اور اگر شوہر کی اجازت سے کورٹ خلع دیدے تو میاں اور بیوی دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں؟ شکریہ۔

    جواب نمبر: 149813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 596-557/Sd=6/1438

    خلع کے بعد عورت پر طلاق بائن واقع جاتی ہے، اس کے بعد اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہیں، تو دوبارہ نکاح ضروری ہے، نئے نکاح کے بعد ہی دونوں رجوع کر سکتے ہیں، لہذا صورت مسئولہ میں اگر شوہر نے بیوی کے مطالبہ خلع پر رضامندی سے خلع دیدیا، تو بیوی پر طلاق بائن واقع ہوگئی، اب دوبارہ رجوع کرنے کے لیے نیا نکاح ضروری ہے ۔واضح رہے کہ کورٹ شوہر کی رضامندی سے خلع اُسی وقت دے سکتا ہے، جب کہ کورٹ کے اراکین مسلمان ہوں اور شوہرباقاعدہ خلع کا وکیل بنا دے، وکیل بنائے بغیر محض شوہر کے خلع پر راضی رہنے سے کورٹ کا خلع دینا شرعا غیر معتبر ہوگا۔ قال الکاساني: ویجوز بالنکاح والخلع۔۔۔۔( بدائع الصنائع:۶/۲۳، المکتبة العلمیة، بیروت ، طلاق، خلع اور عدت سے متعلق چند اہم اور ضروری مسائل ، ص: ۴۲، ط: مکتبہ دار العلوم، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند