• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 147082

    عنوان: شوہر نہ طلاق دیتا ہے نہ خلع كے لیے تیار ہے كیا كریں؟

    سوال: دو سال پہلے مجھ سے ایک بہت بڑی غلطی ہوئی ہے میر رہنمائی کیجئے۔ میں ایک لڑکے کے دباوٴ میں آکر اس کے ساتھ نکاح کرلیا جو مجھے نہیں پسند تھا، لیکن صورت حال کی وجہ سے حالات ایسے پیدا ہوگئے تھے: (۱) اس نکاح میں میرے گھر سے کوئی نہیں تھا اور اس کے گھر سے بھی کوئی نہیں تھا۔ (۲) آج تک اس نکاح کی خبر کسی کو نہیں ہے۔ (۳) آج تک کوئی جسمانی تعلق بھی قائم نہیں ہوا ہے۔ (۴) لڑکے نے جب گھر پر رشتہ بھیجا تو گھر والوں نے صاف انکار کردیا کیونکہ وہ لڑکا پہلے کافر تھا بعد میں اسلام قبول کیا ہے، لیکن اس کے گھر والے آج تک سب غیر مسلم ہیں۔ (۵) میں نے اس سے طلاق مانگا اس نے ہمیشہ کہا ٹھیک ہے لیکن وہ مجھے طلاق دیتا نہیں۔ (۶) میں نے خلع مانگا وہ بھی نہیں دیتا۔ (۷) مجھے مہر بھی نہیں ملا ہے کیونکہ مہر میں ایک پراپرٹی رکھی گئی تھی جو کہ ابھی تک اس کو نہیں ملی ہے تو وہ مجھے کیسے دے گا، وہ زمین آج تک خود اس کے نام پر نہیں ہے۔ (۸) نہ وہ طلاق دیتا ہے نہ وہ خلع دیتا ہے، اب میں کروں تو کیا کروں، میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

    جواب نمبر: 147082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 292-277/B=3/1438

     

    آپ نے جو نکاح کیا تھا اس کی کیا شکل تھی؟ نکاح کی مجلس میں شرعی گواہ (دو عاقل ، بالغ،آزاد مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں) تھے یا نہیں؟ اگر نکاح نامہ کی نقلِ عکسی ہو تو منسلک کرکے ہر شق کا جواب لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند