• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146256

    عنوان: اگر دوبارہ میرا گھر چھوڑ کر میری اجازت کے بغیر اپنی ماں کے گھر گئی تو وہ تمہارا اس گھر یعنی میرے گھر میں آخری دن ہوگا

    سوال: ایک لڑکی غصہ ہوکر اپنے شوہر سے اس کی اجازت کے بغیر اپنے میکے اپنی ماں کے گھر چلی گئی، شوہر کو خبر لگی تو اسے مناکر گھر لے آیا اور سمجھایا ، اور شرط لگائی کہ اگر دوبارہ میرا گھر چھوڑ کر میری اجازت کے بغیر اپنی ماں کے گھر گئی تو وہ تمہارا اس گھر یعنی میرے گھر میں آخری دن ہوگا۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی؟ اگر ہو جائے گی تو کون سی طلاق واقع ہوگی؟

    جواب نمبر: 146256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 176-201/SN=3/1438

     

    شوہر کا قول ”اگر وہ دوبارہ ․․․․․․․ تو تمہارا اس گھر یعنی میرے گھر میں آخری دن ہوگا“ بہ ظاہر دھمکی ہے، اگر واقعہ بھی یہی ہے یعنی شوہر کا مقصد اس سے یہ تھا کہ اگر بیوی اس کی اجازت کے بغیر میکے جائے گی تو وہ اسے طلا ق دیدے گا، تو صورتِ مسئولہ میں بیوی کے بلا اجازت گھر جانے کی صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند