• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9929

    عنوان:

    اگر میں وضو کررہا ہوں اور کوئی شخص سلام کرے تو کیا مجھے اس کا جواب فوراً وضو کے درمیان دینا ہوگا یا وضوپورا کرنے کے بعد؟ (۲)اگر میری کسی سے ملاقات ہو اوروہ وضو کرنے میں مصروف ہے اورمیں اس کو سلام کرنا چاہتاہوں تو کیا مجھے اس کو سلام کرنا ہوگا جب کہ وہ وضو کرنے میں مصروف ہے یا مجھے رکنا چاہیے یہاں تک کہ وہ اپنا وضو مکمل کرلے اور میں اس کے بعد اس کو سلام کروں؟

    سوال:

    (۱)اگر میں وضو کررہا ہوں اور کوئی شخص سلام کرے تو کیا مجھے اس کا جواب فوراً وضو کے درمیان دینا ہوگا یا وضوپورا کرنے کے بعد؟ (۲)اگر میری کسی سے ملاقات ہو اوروہ وضو کرنے میں مصروف ہے اورمیں اس کو سلام کرنا چاہتاہوں تو کیا مجھے اس کو سلام کرنا ہوگا جب کہ وہ وضو کرنے میں مصروف ہے یا مجھے رکنا چاہیے یہاں تک کہ وہ اپنا وضو مکمل کرلے اور میں اس کے بعد اس کو سلام کروں؟

    جواب نمبر: 9929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 93=87/ ب

     

    (۱) اگر وضو کرنے والا وضو کی دعاوٴں میں مشغول ہو تو بہتر یہ ہے کہ نہ سلام کرے نہ جواب دے۔

    (۲) وضو سے جب وہ شخص فارغ ہوجائے تب اسے سلام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند