• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9823

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ جب عورت پر پاکی کا غسل فرض ہو تو کیا اس کے لیے اجازت ہے کہ وہ اپنی شرمگاہ کو دھونے کے بعد اپنے بالوں کو دھو لے اس کے بعد جسم کو پاک کرے ،کیا ایسا کرنے سے پاکی کا غسل ہوجاتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 51=51/ ل

    (۱) کلی کرنا (۲) ناک میں پانی ڈالنا (۳) پورے بدن پر پانی بہانا اس طور پر کہ بدن کا کوئی حصہ خشک نہ رہ جائے، صرف مذکورہ بالا افعال کرنے سے غسل جنابت ادا نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند