• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9676

    عنوان:

    باتھ روم جانے کے مکمل آداب مجھے بھیج دیں۔ اور کیا سینہ کے بال اتارنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    باتھ روم جانے کے مکمل آداب مجھے بھیج دیں۔ اور کیا سینہ کے بال اتارنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 9676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1325=1325/ م

     

    (۱) باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھیں: اللّٰھم أني أعوذُ بک من الخُبُث والخبائث اور داخل ہوتے وقت بایاں پیر پہلے اندر رکھیں، اور پھر دایاں پیر۔ جب بیٹھنے کے قریب ہوجائیں تو کپڑے اٹھائیں یا کھولیں۔ اور قضاء حاجت کے دوران شرمگاہ و نجاست کی طرف نہ دیکھیں، اور اس کا خیال رکھیں کہ کپڑے یا بدن میں نجس چھینٹے نہ پڑیں۔ فراغت کے بعد جب باتھ روم سے باہر آئیں تو پہلے دایاں پیر نکالیں پھر بایاں پیر، اوراس کے بعد دعا پڑھیں: غُفرانک الحمد للّٰہ الذي أذھب عنّي الأذی وعافاني۔

    (۲) جائز ہے لیکن خلاف ادب ہے۔ ولا ینتف أنفہ ، وفي حلق شعر الصدر والظھر ترک الأدب (ہندیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند