• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9547

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ شروع میں مجھے پاکی ناپاکی کا کوئی خیال نہیں تھا اور میں کافی ناپاک چیزیں مثلاً منی، مذی اورخون کو پاک سمجھتا تھا اوراس طرح سے کافی عرصہ چلتا رہا، اب جب مجھے پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوں۔ اب مجھے ہراس چیز کے بارے میں جوکہ میرے استعمال میں ہے یہ شک ہے کہ وہ ناپاک ہے۔ جو مسجد گیا تو ساری مسجد ناپاک ہوگئی جن لوگوں کے گھر گیا ان سب کو میں نے ناپاک کردیا اور ان کی نماز وغیرہ میری وجہ سے نہیں ہوئی اورسارا گناہ میرے سر ۔ اب میرا جینا دوبھر ہوچکا ہے ۔ برائے کرم مجھے حل بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2328=163/ د

    ناپاک چیز مثلاً منی، مذی خون کو ناپاک نہ سمجھنا جہالت کی بات تھی، اب خیال ہوجانے کے بعد پاک چیزوں پر ناپاک ہونے کا شبہ اور وسوسہ کرنا شیطانی وسواس ہیں۔ پاکی اور ناپاکی کے بیانات بہشتی زیور اور تعلیم الاسلام میں اچھی طرح پڑھ کر سمجھ لیں اس کے مطابق جو چیزیں یقینی طور پر ناپاک ہوں اور وسوسہ پیدا ہونے پر لا حول ولا قوة الا باللہ پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند