• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9440

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسا کوٹ جو خنزیر کے چمڑے کا بنا ہو اور کسی آدمی کو پتہ نہ ہو کہ یہ کس چیز سے بنا ہے اور اس سے ہاتھ لگا دے جیسے آج کل بازار میں چیزیں خریدتے وقت انسان چیزوں کوہاتھ لگا کر چیک کرتا ہے۔ اب اگر اس کو بعد میں پتہ چلے کہ جس کوٹ یا جو بھی چیز ہو اس نے خریدنے کے لیے چیک کیا تھا وہ خنزیر سے بنی ہوئی ہے تو اب اس آدمی کے بارے میں کیا مسئلہ ہے کہ اس کو اب نہانا پڑے گا ساتھ ہر وہ چیز دھونی پڑے گی جس جس کو اس نے چھوا ہے ذرا وضاحت سے بتائیے گا؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2470=919/ ھ

    کوٹ یا کسی بھی خشک چیز کو جو خنزیر کے چمڑے سے تیار کی گئی ہاتھ لگادینے سے ہاتھ ناپاک نہ ہوگا نہ ہاتھ لگاکر چیز کرلینے سے غسل واجب ہوگا اگر احتیاطاً ہاتھ دھولیے جائیں تو بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند