• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 8176

    عنوان:

    حضرت میں دو باتیں پوچھنا چاہتاہوں۔ وضوکی حالت میں اگر گھرکی عورت کے پوشیدہ اعضاء پر نظر پڑ جائے توکیا وضو ٹوٹ جاتاہے یا گھر کی عورت کے ساتھ بات کرنے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ او رمیں نے سنا ہے کہ اگر وضو کی حالت میں شلوار یا پینٹ گھٹنوں سے اوپر آجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ کیا ایسا ہے؟ اگر ہے تو پھر جب میں غسل کرکے اوروضو کرکے غسل خانہ سے نکلتا ہوں تو لباس تبدیل کرنے کے لیے مجھے کپڑے اتارنے پڑتے ہیں تو پھر؟ (۲)او رمیں متعہ کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں جو شیعہ لوگ کہتے ہیں کہ جائز ہے۔ کیا اسلامی تاریخ میں اس کا کوئی وجود تھا؟ اگر تھا تو کیوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2007/ب= 325/تب

    (۱) مذکورہ چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا، کپڑے تبدیل کرنے کے لیے کپڑے اتارنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا۔

    (۲) متعہ حرام ہے، ایک غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو متعہ کی اجازت دی تھی، اس کے بعد قیامت تک کے لیے حرام کردیا۔ شیعوں کا اسے جائز رکھنا قرآن وحدیث کے خلاف ہے اور محض شہوت رانی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند