• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 7171

    عنوان:

    میں نے فتوی نمبر: 3343 اور 3424 پڑھا۔ اس میں ایک سوال کا جواب مختلف ہے۔ یعنی سوال نمبر: 3424 میں جب ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے جاتے ہیں تو یہ پاک ہوجاتے ہیں کیوں کہ یہ پاک پانی میں بار بار دھوئے جاتے ہیں۔ لیکن سوال نمبر:3343 میں یہ مذکور ہے کہ یہ تین مرتبہ دھونے اورتین مرتبہ نچوڑنے سے پاک ہوں گے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کون سا جواب درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 820=820/ م

    دونوں فتوے درست ہیں۔ البتہ فتویٰ نمبر 3343 جس میں تین مرتبہ دھونے اور ہربار نچوڑنے کی صراحت ہے، اس صورت پر محمول ہے کہ واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے ڈال کر فوراً ایک مرتبہ میں نکال کر خشک کرلیے گئے اور بار بار دھلنے کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ کپڑے ناپاک ہی رہ گئے تو ان کو پاک کرنے کے لیے تین مرتبہ دھونے اور نچوڑنے کی صراحت کی گئی۔ ورنہ یہ مسئلہ درست ہے کہ واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے پاک پانی سے بار بار دھوئے جائیں۔ اور ہربار ناپاک پانی کو باہر گرادیا جائے تو وہ کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، چنانچہ فتویٰ نمبر 3424 میں یہی صورت مراد ہے کہ ہربار کا پانی خشک ہونے یا تقاطر بند ہونے کے بعد دوسرا پانی ڈالا گیا، اور یہ عمل بار بار ہوا ہو تو اس کپڑے کو پاک قرار دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند