• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6885

    عنوان:

    ہمارے آفس میں صرف انگریزی بیت الخلاء ہے اور ہمارے ساتھ غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں جو بیت الخلاء میں کھڑے ہوکر پیشاب کرکے گندہ کردیتے ہیں۔ اگر ہم اس بیت الخلاء پر بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں تو ہمارے کپڑا اوربدن گندہ ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا ہم کھڑے ہوکر انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب کریں تاکہ ہمارے اوپر چھینٹیں نہ لگیں اور جسم اورکپڑے بھی گندے نہ ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟ طہارت بھی اچھی طرح پیپر اور پانی سے لیتے ہیں۔ معلوم کرنا یہ ہے کہ کوئی گناہ تو نہیں اورہماری طہارت ہوتی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1274=1196/ د

    بوقت ضرورت جب کہ بیٹھنے میں چھینٹ پڑنے اور کپڑے خراب ہونا کا اندیشہ ہو مذکور فی السوال طریقہ سے پیشاب کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند