عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 6717
مذی لگنے سے کتنا کپڑا دھونا ہوگا؟ پورا یا جتنی گندگی لگی اتنا ہی دھونا ہوگا؟
مذی لگنے سے کتنا کپڑا دھونا ہوگا؟ پورا یا جتنی گندگی لگی اتنا ہی دھونا ہوگا؟
جواب نمبر: 671701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1238=1163/ د
جتنی دور نجاست (مذی) لگی ہے اسی قدر دھولینا کافی ہے۔ پورا دھونا ضروری نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایام حیض میں قرآن کی تلاوت کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ کیا اس وقت عورت دل میں قرآن پڑھ سکتی ہے؟ کیا قرآن کو بغیر چھوئے ہوئے ہلکی آواز سے پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) شادی کی تجویز کے لیے ہمیں کتنی مرتبہ استخارہ کرنا چاہیے؟ استخارہ اہم ہے یا نہیں؟ کیا ہم بغیر استخارہ کئے ہوئے اللہ کے نام سے کام شروع کرسکتے ہیں؟ کون سا اچھا طریقہ ہے؟ برائے کرم استخارہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔
5889 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ جب غسل فرض ہوتو کیا غسل سے پہلے وضو کرسکتے ہیں؟ یا جیسا میں نے سیکھا ہے بڑوں سے جو غسل کا طریقہ ہے کہ پہلے اپنی شرمگاہ کو صاف کرکے پھر کلی کرنا پھر ناک میں پانی اور پھر پورے بدن پر پانی ڈالنا کہ ایک بال بھی برابر جگہ خشک نہ رہے۔ لیکن ایک آدمی نے کہاکہ پہلے وضو کرنا چاہیے اور اس نے کچھ اور دعا بھی بتائیں کہ نہاتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ میں نے کہا کہ باتھ روم میں کوئی بھی دعا نہیں ہے۔ تو پھر وہ اپنی بات کو بدل کرکے کہتا ہے کہ اگر نہانے کے لیے پانی نہیں ہے تو تیمم بھی کرسکتے ہیں اور وضو بھی۔ دراصل وہ ہے بریلوی۔ اس نے جو اپنا طریقہ بتایا میں نے کہا تم ابھی تک ناپاک ہو کیوں کہ اس کو فرض کا پتہ نہیں اور ہر بات پر وہ فتوی دیتا ہے اپنے مولانا کا۔ اور ہاں یہ بریلوی جو ہوتے ہیں میں نے کہا اس کو تم لوگ مشرک ہو۔ کیا ایسا کہنا غلط ہے؟ اور اگر ناپاکی کی حالت میں پانی موجود نہ ہو تو کس طرح پاک ہوسکتے ہیں کیا تیمم یا وضو کرسکتے ہیں؟
4804 مناظركتنے لیٹر پانی ہو تو وہ دہ در دہ یعنی ماء كثیر كے حكم میں ہوگا؟
4574 مناظرناپاک بستر یا جگہ پر کتنی مقدار میں پسینہ آنے سے كپڑے ناپاك ہوجائیں گے؟
3944 مناظرصبح سوكر اٹھنے پر كپڑے پر كچھ تری محسوس ہوتی ہے؟
4026 مناظرمیرا سوال سونے اور پاکی کے بارے میں ہے۔ میں
بستر پر سوتاہوں اورکبھی ناپاکی (احتلام )میرے بستر کو گیلا کردیتی ہے اور وقت کے
ساتھ وہ خشک ہوجاتا ہے اوربستر دھلنے کی کوئی سبیل نہیں ہوتی ہے۔ تواگر میں اسی
بستر پر وضو کرکے سوتاہوں (اس جگہ پر جہاں پر نجاست لگی تھی ) تو کیا اس سے پاک
بستر پر سونے کا جو حکم ہے اس کے خلاف ہوگا (کیوں کہ بستر پاک نہیں تھا )؟ اور
برائے کرم مجھے بتائیں کہ ایک گندے کپڑے کو جو کہ انزال یا احتلام وغیرہ سے ناپاک
ہوگیا ہے اس کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور کیا اس کپڑے کو دوسرے پاک کپڑوں
کے ساتھ دھل سکتے ہیں یا ہمیں اس کوالگ سے صاف کرنا ہوگا؟