• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 5043

    عنوان:

    دباغت حقیقی اور دباغت حکمی کی صحیح تعریف بتائیں؟

    سوال:

    دباغت حقیقی اور دباغت حکمی کی صحیح تعریف بتائیں؟

    جواب نمبر: 5043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 402=402/ م

     

    کھال سے تر نجاست اور بدبو کو زائل کرنے کا نام دباغت ہے: کما في التعریفات الفقہیة : ہی إزالة النتن والرطوبات النجسة من الجلد ، اگر کھال کی تر نجاست اور بدبو کا ازالہ درخت سلّم کے پتوں اور نمک وغیرہ کے ذریعہ کیا جائے تو اس کو دباغت حقیقی کہتے ہیں اور اگر مٹی مَلنے، دھوپ میں سکھانے اور ہوا میں ڈالنے کے ذریعہ دباغت دی جائے تواس کو دباغت حکمی سے تعبیر کرتے ہیں، شامی میں ہے : الدباغ یمنع النتن والفساد ، والذي یمنع علی نوعین : حقیقی کالفرظ والشبّ و العفص ونحوہ ، وحکمی کالتتریب والتشمیس والإلقاء في الریح الخ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند