• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 4929

    عنوان:

    مجھے پیشاب کے قطروں کے بارے میں بہت زیادہ وہم ہے، عالم صاحب سے مسئلہ پوچھا تو انھوں نے مجھے معذور قرار دے دیا۔ عالم صاحب کی بات سے میرا دل و دماغ بالکل مطمئن ہے۔ حضرت مجھے پیشاب کے قطروں کے بارے میں بہت زیادہ وہم ہے، لہذا پیشاب کرنے کے بعد میرے دل میں عجیب عجیب سے وہم اٹھتے ہیں، مثلاً قطرے نکل رہے ہیں .آپ سے گذارش ہے کہ آپ فرماویں کہ اس وہم اور وسوسوں کو کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1203=1203/ھ

    اوہام و ساوس کا آنا گناہ نہیں نہ مضر ہے پس اس کے علاج کی طرف متوجہ ہونا بے سود ہے اگر کچھ علاج ہے بھی تو یہی ہے کہ ان کی طرف توجہ ہی نہ کریں اپنے اوقات کو عبادات و مشاغل صحیحہ سے پرُ رکھیں۔ آہستہ آہستہ ان شاء اللہ وہ خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ اللہ پاک آپ کو تمام مکارہ سیمحفوظ فرمائے اور سعادت دارین سے نوازے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند