• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3985

    عنوان:

    کسی نے وضو کرکے فرض نماز باجماعت اداکی اور وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور سنت اداکی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور نفل پڑھی پھر وضو ٹوٹ گیا، پھر وضو کیا اور قرآن پڑھا پھر وضو ٹوٹ گیا، ایسی صورت میں کیا ہر بار سنت وضو کرنا پڑے گا یا صرف فرض وضو کر لینا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 852/ ھ= 642/ ھ

    ہرمرتبہ سنت کے مطابق وضو کرے، اگر صرف وضو کے فرض فرض کی ادائیگی پر اکتفاء کرلیا اور اس سے جو عبادت کرنی تھی کرلی تو وہ عبادت ادا ہوگئی، مگر کامل وضو کرنے کا جو ثواب ملتا وہ نہیں ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند