• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3763

    عنوان:

    اگر دن میں احتلام ہو جائے اور کچھ دیر بعد منی کپڑے پر سکھ جائے تو کیا اس حالت میں کہیں بیٹھنے سے وہ جگہ ناپا ک ہوجائے گی؟ اگر گھر والے اس کپڑے کو دوسرے کپڑے میں ملا کر دھودیں تو کیا وہ کپڑا پا ک ہوجا ئے گا؟ (۲) مجھ پر جو غسل واجب ہوگا، اس کے طریقے تفصیل سے بتائیں، کیا اسی انڈر وئیر میں غسل ہوجائے گا؟ یا اسے بدل کر نہا نا چاہئے؟ (۳) خروج منی پرجو غسل واجب ہوگا کیااس کا طریقہ نماز جمعہ / عیدین کی نمازیا مستحب غسل کے طریقہ کی طرح ہے؟ اگرمساوی طریقہ ہے تو نیت کیسے کی جائے گی؟ دل میں ؟ یا کچھ زور سے پڑھ کر؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 379/ ل= 357/ ل

    (۱) وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی لف ظاھر فی نجس مبتل بماء إن بحیث لو عصر قطر تنجس وإلا لا (الدر المختار مع الشامی: ج۱ ص۵۶۱، ط زکریا دیوبند)

    (۲) اگر گھر والے پاک کپڑوں کو ناپاک کپڑوں کے ساتھ ملاکر دھوتے ہیں تو اگر پاک کپڑوں میں نجاست کا اثر ظاہر ہوجائے (آجائے) تو وہ بھی نجس کپڑوں کے حکم میں ہوں گے اوران کو بھی مثل نجس کپڑوں کے دھونا ہوگا یہاں تک کہ نجاست کے زائل ہوجانے کا ظن غالب ہوجائے۔

    (۳) غسل کا طریقہ مفصلاً تعلیم الاسلام، بہشتی زیور وغیرہ میں مذکور ہے وہاں دیکھ لیا جائے، جس انڈرویر میں میں ناپاکی لگی ہوئی ہے اسے بدل کر نہانا چاہیے۔

    (۴) خروج منی پر جو غسل واجب ہوتا ہے یہ فرض ہوتا ہے اس کے علاوہ مسنون و مستحب ہے اس لیے فرض غسل میں جس قدر اہتمام کی ضرورت ہے اس قدر غسل مستحب میں نہیں۔ نیت پاکی حاصل کرنے کی کی جائے گی اور دل میں نیت کرلینا کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند