• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3714

    عنوان:

    بغل کے بال اور زیرناف بالوں کو کاٹنے کے سلسلے میں علماء کیا کہتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ چالیس دن سے قبل اسے کاٹنا چاہیے؟

    سوال:

    بغل کے بال اور زیرناف بالوں کو کاٹنے کے سلسلے میں علماء کیا کہتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ چالیس دن سے قبل اسے کاٹنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 3714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 75/ ل= 75/ ل

     

    بہتر ہے کہ آدمی ہرہفتہ بالخصوص جمعہ کے دن ناخن مونچھ درست کرے اور زیر ناف اور بغل کے بال کی صفائی کے بعد غسل کرے، اگر ہرہفتہ صفائی نہ کرسکے تو پندرہ بیس دن میں کرلے انتہائی مدت چالیس دن ہے، چالیس روز گذرجائیں اور صفائی حاصل نہ کرے تو گنہ گار ہوگا، ویستحب حلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالاغتسال في کل أسبوع مرة والأفضل یوم الجمعة وکرہ ترکہ وراء الأربعین وفي الشامي: أي تحریمًا لقول المجتبی: ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید (الدر المختار مع الشامي: ج۹ ص۵۸۳، ط. زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند