• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 35296

    عنوان: کیا ناخن پھینکنے سے گناہ ہوتا ہے اور دفنانے سے ثواب ملتا ہے؟ اور ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ بتادیجیے؟

    سوال: کیا ناخن پھینکنے سے گناہ ہوتا ہے اور دفنانے سے ثواب ملتا ہے؟ اور ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ بتادیجیے؟

    جواب نمبر: 35296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1815=1815-12/1432 ناخن کاٹ کر پھینک دینے میں مضائقہ نہیں، البتہ موقع نجس میں ڈال دینا کراہت و گناہ کا باعث ہے اور اس کو دفن کردینا بہتر ہے، فإذا قلم أظفارہ أو جزّ شعرہ ینبغي أن یدفن ذلک الظفر والشعر المجزور فإن رمی بہ فلا بأس وإن ألقاہ في الکنیف أو في المغتسل یکرہ ذلک لأن ذلک یورث داء (ہندیة: ۵/۳۵۸) ناخن کاٹنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے ابتداء کرے اور بائیں ہتھ کے ناخن کاٹتے ہوئے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لاکر ختم کرے اور پیر میں دائیں پیر کی سب سے چھوٹی انگلی سے شروع کرے اور بائیں پیر کی چھوٹی انگلی پر ختم کرے، اگر اس کی رعایت نہ ہوسکے تو کوئی مضائقہ نہیں، جس طرح ہوسکے کاٹ لے وینبغي أن یکون ابتداء قص الأظافیر من الید الیمنی وکذا الانتہاء بہا فیبدأ بسبابة الید الیمنی ویختم بإبہاہما وفي الرجل یبدأ بخنصر الیمنی ویختم بخنصر الیسری (ہندیہ: ۵/۳۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند