• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3424

    عنوان:

    واشنگ مشین سے دھلے ہوئے کپڑے پاک ہیں یا پاک کرنے کے لیے مزید دھونے کی ضرورت ہے؟ کیا میں نئی پیکنگ کے کپڑے استعمال کر سکتی ہوں؟ کیا یہ کپڑے پا ک ہوتے ہیں یا ناپاک؟

    سوال:

    واشنگ مشین سے دھلے ہوئے کپڑے پاک ہیں یا پاک کرنے کے لیے مزید دھونے کی ضرورت ہے؟ کیا میں نئی پیکنگ کے کپڑے استعمال کر سکتی ہوں؟ کیا یہ کپڑے پا ک ہوتے ہیں یا ناپاک؟

    جواب نمبر: 3424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 225/ ج= 219/ ج

     

    واشنگ مشین میں کپڑے کو دھل کر پانی نکالتے ہیں اور پھر نیا پانی ڈالتے ہیں اور یہ عمل بار بار ہوتا ہے یہاں تک غبار میل و نجاست کے اجزاء کپڑے سے نکل جاتے ہیں اور کپڑا صاف ہوجاتا ہے چوں کہ واشنگ مشین میں پاک پانی میں ڈال کر دھلنے کا عمل بار بار ہوتا ہے اس لیے یہ کپڑا پاک ہے: أو صُبَّ علیہ ماء کثیر أو جری علیہ الماء طھر مطلقًا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار وغمس ھو المختار قال الشامي لأن الجریان بمنزلة التکرار والعصر الشامي، زکریا ج۱ ص۵۴۳)

    (۲) نئی پیکنگ کے کپڑے پاک ہوتے ہیں بغیر دھوئے اس کا استعمال کرنا جائز ہے لأن الأصل في الأشیاء الطھارة کما في الأشباہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند