• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3349

    عنوان:

    میری بیوی کو سا ت دن تک ماہواری آتی تھی، لیکن اب اکثر وقت دس یا اس سے زیادہ دن تک ہلکا خون آتاہے۔پہلا سوال یہ ہے کہ کیا وہ نماز کے لیے خون کے بند ہونے کا انتظار کرے گی؟ یا وہ سات دن کے بعد خون آنے پر بھی نماز اداکرسکتی ہے؟ (۲) اگر وہ سات دن کے بعدخون کے بند ہونے کا انتظا رکرتی ہے توکیا ان دنوں کی قضاء نماز اداکرنی پڑی گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 428/ ب= 62/ تب

    (۱) وہ عورت سات دن کے بعد خون بند ہونے کا انتظار کرے گی۔ اگر عورت ایسی ہے کہ اس کی کوئی عادت نہیں ہے کبھی سات دن کبھی آٹھ دن اور کبھی دس دن تو یہ سب حیض ہے اور نماز کی قضا نہیں ہے اور اگر کبھی دس دن سے زیادہ خون آگیا تو یہ دیکھے کہ اس سے پہلے مہینے میں کتنے دن خون آیا تھا، بس اتنے ہی دن حیض کے ہیں اور باقی سب استحاضہ ہیں اتنے دن کے بعد نماز کی قضا کرے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند