• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1998

    عنوان: براہ کرم، مجھے غسل کے مکمل طریقے بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، مجھے غسل کے مکمل طریقے بتائیں۔

    جواب نمبر: 1998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 697/ د= 700/ د

     

    غسل میں تین چیزیں فرض ہیں۔ (۱) کلی کرنا۔ (۲) ناک میں پانی ڈالنا۔ (۳) سارے بدن پر پانی پہنچانا۔

    اگر کسی پر غسل فرض ہے اور اس نے غسل کرنے میں کلی نہیں کیا یا ناک میں پانی نہیں ڈالا یا بدن کے کسی حصہ میں بال برابر جگہ سوکھی رہ گئی تو غسل صحیح نہیں ہوا، غسل کا مکمل طریقہ یہ ہے: جب آدمی غسل کا ارادہ کرے تو پہلے گٹے تک دونوں ہاتھ دھووے پھر استنجے کی جگہ دھوئے چاہے ہاتھ اور ا ستنجے کی جگہ پر نجاست ہو یا نہ ہو۔ پھر جہاں بدن پر نجاست لگی ہو پاک کرے۔ پھر وضو کرے۔ وضو کے بعد تین مرتبہ سرپر پانی ڈالے پھر تین مرتبہ داہنے کندھے پر پھر تین بار بائیں کندھے پر پانی ڈالے ایسی طرح کہ سارے بدن پر پانی پہنچ جائے۔

    بہشتی زیور میں تفصیل سے لکھا ہے اس کو مطالعہ میں رکھیں اور بھی ضرورت کی دینی باتیں بہت کام کی اس میں لکھی ہوئی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند