عبادات - طہارت

India

سوال # 176340

کچھ مہینے پہلے شادی ہوئی ہے، میں اپنا زیادہ وقت اپنی بیوی کے ساتھ گذارتا ہوں، لیکن جب ہم دونوں ساتھ میں ہوتے ہیں تو پاس میں رہنے کی وجہ سے میری شرمگاہ سے مذی نکل جاتی ہے جس کو میں پانی سے دھل کے نچوڑ دیتاہوں اور پھر نماز پڑھنے چلا جاتاہوں، اسی طرح زیادہ تر ہوتاہے، مجھے بتائیں کہ کیا بار بار انڈروئیر یا پینٹ بدلنا ضروری ہے یا صرف اسی کو دھل لینا کافی ہے؟

Published on: Feb 1, 2020

جواب # 176340

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 663-512/H=06/1441



جسم اور کپڑے کے جس حصہ پر مذی لگتی ہے وہ حصہ ناپاک ہو جاتا ہے جسم و کپڑے کے اُسی ناپاک حصہ کو دھوکر پاک کر لینا کافی ہے پورا انڈرویئر اور پوری پینٹ کا دھونا یا بدلنا ضروری نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات