عبادات - طہارت

india

سوال # 175931

پانی سے چھوٹا یا بڑا استنجاء کرتے وقت پاؤں پر یا پاؤں میں موزے پہنے ہوئے ہوں تو موزے پر استنجاء کے پانی کے چند قطرے لگ جاتے ہیں تو پاک ہے یا ناپاک ہوجاتے ہیں ؟

Published on: Jan 21, 2020

جواب # 175931

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 522-390/B=05/1441



اگر شروع میں ہی پیشاب پاخانہ صاف کرتے ہوئے پانی پاوٴں پر یا موزے پر لگ گئے تو وہ پانی ناپاک ہے، پاوٴں اور موزے بھی ناپاک ہو جائیں گے۔ اور اگر نجاست زائل ہو چکی ہے مزید احتیاط کے طور پر دھو رہا ہے اس وقت اگر پانی لگ جائے تو وہ پانی پاک ہے پاوٴں اور موزے بھی پاک رہیں گے۔ پھر بھی احتیاط اسی میں ہے کہ پاوٴں اور موزے کو پاک کر لیا جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات