عبادات - طہارت

Pakistan

سوال # 175670

میرا سوال یہ ہے کہ ماربل یا ٹائلس فرش پر کوئی نجاست ہو جو کہ پانی کے ساتھ تحلیل ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ وہ کیا سوکھنے کے بعد پاک ہوگا؟ ٹائلس یا ماربل یا اسے صاف کرنا پڑے گا؟

Published on: Jan 16, 2020

جواب # 175670

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 505-378/B=05/1441



ماربل اور ٹائلس سخت اور چکنا ہونے کی وجہ سے نجاست اس میں جذب نہیں ہوتی ہے اس لئے اس پر پانی بہانا اور دھونا ضروری ہے، دھونے کے بعد ہی پاک ہوگا۔ صرف خشک ہونے سے وہ فرش پاک نہ ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات