• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175503

    عنوان: جس کا وضو دس پندرہ منٹ سے زیادہ نہ ٹھہرتا ہو، وہ قرآن کریم کی تلاوت کیسے کرے؟

    سوال: میرا وضو 10_15 منٹ سے زیادہ نہیں رہتا تو میں قرآن کریم کی تلاوت کیسے کروں؟

    جواب نمبر: 175503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:252-209/N=4/1441

    اگر دس، پندرہ منٹ تک آپ کا وضوباقی رہتا ہے تو آپ دس، پندرہ تک قرآن کریم دیکھ کر تلاوت کرلیا کریں، پھر جب وضو ٹوٹے تو دوبارہ وضو کرلیں۔ اور اگر دوبارہ یا بار بار وضو کرنا مشکل ہو تو قلم یا کسی اور چیز کی مدد سے ورق پلٹ کر قرآن کریم دیکھ کر تلاوت کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ حافظ قرآن ہیں تو وضو نہ ہونے کی صورت میں زبانی قرآن کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں؛ کیوں کہ قرآن کریم کی تلاوت کے لیے وضو شرط نہیں ہے، صرف جنبی ( یا حیض ونفاس میں) نہ ہونا کافی ہے؛ البتہ قرآن کریم چھونے کے لیے وضو شرط ہے۔

    ویحرم بہ- بالحدث الأکبر- تلاوة قرآن ولو دون آیة علی المختار بقصدہ………ویحرم بہ أي: بالأکبر وبالأصغر مس مصحف …إلا بغلاف متجاف غیر مشرز أو بصرة، بہ یفتی، وحل قلبہ بعود (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، ۱: ۳۱۳- ۳۱۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”وحل قلبہ بعود“: أي: تقلیب أوراق المصحف بعود ونحوہ لعدم صدق المس علیہ (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند