عبادات - طہارت

Pakistan

سوال # 175034

حضرت میری خالہ کے 3 دانت ہل گئے تہے توانہوں نے ان دانتوں کی جگہ دوسرے دانت لگوائے جو کہ فکس ہوتے ہیں یعنی انہیں اتارا نہیں جا سکتا. اب وہ کہتی ہیں کہ یہ بتا دیں کہ آیا ایسا کرنا صیح ہے. نیز انہیں اتارا نہیں جاسکتا تو مرنے کے وقت ان دانتوں کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے توبہ استغفار بہی کی ہے لیکن انہیں اس بات کی پریشانی ہے کہ موت ہونے کی صورت میں بہی دانت اتر نہیں سکتے کیا اس صورت میں مردے کا غسل ہوجاتا ہے؟

Published on: Dec 1, 2019

جواب # 175034

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 424-341/H=03/1441



فکس دانت لگوانے میں بھی کچھ حرج نہیں بلکہ بلاکراہت جائز ہے وفات ہو جانے پر ان دانتوں کو نکالنے کا حکم نہیں ہے ان دانتوں کے لگے ہوئے ہونے کی حالت میں زندہ اور میت دونوں کا غسل درست ہو جاتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات