• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174504

    عنوان: ووٹ کے وقت جو سیاہی انگلی پر لگائی جاتی ہے اس کے ساتھ وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

    سوال: ووٹ دیتے وقت جو سیاہی لگاتے وہ سیاہی کچھ دنوں تک جلد ہی پر لگی رہتی ہے اس دوران وضو کے پانی کی جلد تک رسا? نہیں ہوتی ہے۔ اس صورت میں ہمارا وضو ہوتا ہے یا نہیں؟ برا? مہربانی ہماری رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 234-298/SN=05/1441

    ووٹ کے وقت جو سیاہی انگلی پر لگائی جاتی ہے، اگر وہ تہ دار نہیں ہوتی جیسا کہ بظاہر سمجھ میں آتی ہے تو یہ سیاہی وضو یا غسل میں مانع نہیں ہے، اگر تہ دار ہوتی ہو تو پھر اسے چھڑائے بغیر وضو وغیرہ درست نہ ہوگا ، الا یہ کہ اپنی مقدور بھر کوشش کے باوجود نہ چھوٹے تو پھر ضرورتاً اس کے ساتھ وضو درست ہو جائے گا۔ (مستفاد، شامی: ۱/۲۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند