• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174290

    عنوان: خواب میں لذت محسوس ہو مگر كپڑوں میں منی كا اثر نہ ہو تو غسل كا كیا حكم ہے؟

    سوال: بوڑھا مریض جس کی منی بننا ہی بند ہوگئی ہو اگر خواب میں یا نیم خوابی میں احتلام یا انزال کی کیفیت و لذت محسوس کرے مگر بستر یا کپڑوں پر منی یا گیلا پن نہ پائے تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟

    جواب نمبر: 174290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 246-180/B=03/1441

    جب اپنے کپڑوں پر منی کی تری دیکھے اس وقت غسل واجب ہوگا محض خواب میں احتلام کی یا انزال کی لذت محسوس ہونے سے غسل واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند