• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174001

    عنوان: کیا گرم پانی سے وضو کرنا مکروہ ہے؟

    سوال: کیا گرم پانی سے وضو کرنا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 174001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 202-138/B=02/1441

    سخت سردی کے موسم میں یا سرد ملک میں رہنے والوں کے لئے گرم پانی کا استعمال بلاکسی کراہت کے درست ہے۔ کیونکہ وہاں ضرورت اور مجبوری ہے؛ البتہ گرمی کے موسم یا گرم ملکوں میں گرم پانی سے بلاضرورت وضو کرنا بہتر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند