• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 173985

    عنوان: بجلی كی چوری سے سمرسیول چلاكر بھرے گئے پانی سے نہانا اور وضو كرنا كیسا ہے؟

    سوال: بجلی چوری کرکے سمرسیول سے ٹینک میں پانی بھر کر کیا اس پانی سے نہا سکتے ہیں وضو کر سکتے ہیں؟ بجلی چوری کر کر ہٹر پر بنا ہوا کھانا حرام ہے یا حلال اسلام میں بجلی چوری کرنا کتنا بڑا گناہ ہے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 173985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:162-79/sd=2/1441

     بجلی کی چوری بھی چوری ہی ہے اور اس میں بھی چوری کا گناہ ملے گااور بجلی کی چوری استعمال کرکے ٹینک میں جو پانی بھرا گیا ، اگر اس سے غسل کیا یا وضوء کیا یا کھانا پکایا ، تو غسل اور وضوء صحیح ہوجائے گا اور کھانے کو حرام نہیں کہا جائے گا؛ لیکن کراہت بہر حال رہے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند