• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171772

    عنوان: كیا ایسے غسل سے نماز پڑھ سكتے ہیں جس میں وضو نہ كیا گیا ہو‏؟

    سوال: ایسا غسل جس میں وضو نہ کیا جائے اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں کیا ؟

    جواب نمبر: 171772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1016-852/sd=11/1440

    اگرغسل کے فرائض اداء کرلیے جائیں، تو غسل میں وضوء بھی ہوجاتا ہے، پھر الگ سے وضوء کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لہذا غسل کے بعد وضوء کیے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ مسنون یہ ہے کہ غسل کے شروع میں باقاعدہ وضو کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند