• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 170008

    عنوان: جنبی شخص كا ہاتھ اگر بالٹی میں ڈپ ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: غسل فرض تھا، استنجا کرنے کے بعد میرے ہاتھ پانی والی بالٹی میں ڈپ ہو گئے تو اب کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 170008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 769-684/D=08/1440

    اگر ہاتھ پر کوئی نجاست نہیں لگی تھی اور استنجے کے بعد بھی اسے اچھی طرح دھو لیا تھا تو بالٹی میں ڈال دینے میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند