• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 168058

    عنوان: كنگھی كرتے ہوئے دانہ چھل گیا تو كیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: ایک شخص کے چہرے پر دانہ تھا وہ شخص داڑھی کو کنگھی کر رہا تھاداڑھی کو کنگھی کرتے ہوئے وہ کنگھی اس دانے کو لگ گئی اور وہ دانہ تھوڑا سا چھل گیا لیکن کوئی پیپ وغیرہ دانے سے نہیں نکلی تو کیا اس شخص کا وضو باقی رہا یا پھر ٹوٹ گیا؟

    جواب نمبر: 168058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:423-356/sd=5/1440

    اگر دانہ چھلنے کی وجہ سے پیپ وغیرہ نکل کر نہیں بہا، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند