عبادات - طہارت

Canada

سوال # 167993

میرا ایک دوست ہے ، وہ مسجد گیا تو نماز کا ٹائم ہو چکا تھا تو اس نے وضو کیا اور جماعت میں شامل ہو گیا ۔ نماز کے بعد وہ باتھ روم گیا تو اس کو شلوار پہ پیشاب کے 2 یا 3 قطرے نظر آئے ۔ کیا اس کی نماز ہو گئی ہے ؟ رہنمائی فرمائیں خیرا

Published on: Jan 24, 2019

جواب # 167993

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:417-352/sd=5/1440



اگر غالب گمان ہو کہ قطرے پیشاب ہی کے تھے اور وہ نماز سے پہلے یا نماز کے دوران نکلے تھے ، تو دوبارہ وضوء کرکے نماز دوہرالینا ضروری ہے اور اگر محض شک ہو، تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ، لہذا نماز دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات