• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 167654

    عنوان: لیكوریا كی بیماری والی عورت نماز كے لیے وضو كب كرے گی؟

    سوال: کسی کو لیکوریا کی بیماری ہو اور وہ ایک نماز پوری نہ کرسکتی ہو ، مطلب تھوڑی رکعت والی نماز پڑھنے سے پڑھ سکتی ہوں ، مثلاً اگر مغرب ، فجر، کبھی کبھی اس کے درمیان میں بھی آتا ہو ، لیکن تراویح اور زیادہ رکعت والے نماز میں لیکوریا آتا ہو ، نماز کے درمیان تو وہ کیا کرے گی؟ ہر نماز کے لیے وضو کرے یا ہر نماز اور سنت کے لیے وضو کرے گی؟مطلب جب لیکوریا آیا نماز کے درمیان تو وضو ٹوٹ گیا ، پھر کیا کرے گی؟ یا وہ معذور ہے؟

    جواب نمبر: 167654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 575-454/B=05/1440

    اگر لیکوریا کی شکایت اس درجہ زیادہ ہے کہ اتنا وقت بھی پاکی کا ایک بار نہیں ملا کہ وہ وضو کرکے نماز پڑھ سکے اور آئندہ ہر نماز کے وقت کم از کم ایک بار آئے تو وہ عورت معذور ہے اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے وقت وضو کرے اور پھر اسی حالت میں نماز پڑھے۔ اگر لیکوریا کا پانی آتا ہو تو اس حالت میں بھی نماز صحیح ہو جائے گی۔

    نوٹ: اس عورت کو چاہئے کہ یونانی علاج کرے یہ شکایت اور پریشانی جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند