• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 167645

    عنوان: كیا دانتوں سے بریسلٹ ہٹائے بغیر غسل درست ہوجائے گا؟

    سوال: جناب مفتی صاحب دانتوں میں کچھ مسئلہ درپیش ہے جس کا ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اس کو سیدھا کرنا ہوگا، اب اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ دانت کے اوپر کچھ گلو سا لگا کر اس پر ایک لوہے کا چھوٹا سا پیس چپکا دیتے ہیں اور اس میں ایک تار لگا لیتے ہیں جس کو ماہانہ کھسنا ہوتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ اس لوہے کے چھوٹے ٹکڑے اور دانت کے اوپر حصہ میں بلکل خلاء نہیں ہوتا جس میں غسل جنابت کی صورت میں پانی نہیں پہونچ سکتا اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 167645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:450-439/L=5/1440

    اگر علاج و ضرورت کی بنا پر دانتوں میں تار لگوایا جائے اور اس کو بوقت غسل نکالنا دشوار یا مضر ہو تو پھر اس تار کے ساتھ ہی غسل کرنا درست ہوگا۔ (مستفاد فتاوی دارالعلوم: ۱/۱۵۴-۱۵۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند